دینہ: ڈومیلی روڈ پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ملازم کو فیملی سمیت لوٹ لیا

دینہ/ سوہاوہ: نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 4نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر جانے والی فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، 2لاکھ 62ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، 2مسلح ڈاکوؤں نے برقعے پہنے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو ڈومیلی کے نواحی علاقہ بگوالہ کے رہائشی حساس ادارے کا ملازم شہزاد اختر اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار نمبری AJK-AD/072پر جہلم کینٹ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ڈومیلی روڈ کرش کے پاس پہنچا تو 2موٹرسائیکل سواروں جن میں 4اشخاص بیٹھے ہوئے تھے اسلحہ کی نوک پر میری گاڑی کو روک لیا۔

دو ڈاکوؤں نے برقعے پہنے ہوئے تھے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے شہزاداختر سے 11ہزار وپے کی نقد ی جبکہ اس کی ہلیہ کے پرس سے 2لاکھ 51ہزار روپے نقدی، 2عدد انگوٹھیاں اور طلائی زیورات اتروا لیے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button