ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو لیمینیشن پیپرز موصول ہو گئے ہیں، جس کے بعد پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اجرا میں تاخیر کے معاملے پرنگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایکشن لے لیا، پاسپورٹ پرنٹنگ کیلئے لیمینیشن پیپرز ڈائریکٹوریٹ کو موصول ہو گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کے حکم پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈپاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کر لیے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا ،کہا جارہا تھا کہ یمی نیشن پیپرز جمعہ کی شام پاسپورٹ اینڈامیگریشن حکام کوموصول ہوں گے ، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچے گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اوراتوار کو بھی جاری رہے گا، ارجنٹ ،نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کر لی جائے گی۔