جہلم پولیس کی موثر تفتیش، اپنی ہی والدہ کو بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ نمبر36/23بجرم302 ت پ تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے سنا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم منظر عباس نے رواں سال کلہاری کا وار کر کےاپنی ہی والدہ کو قتل کر دیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔
مجرم منظر عباس کو والدہ کے قتل کے جرم میں سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشنز اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔