جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن 2024-25کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ختم ہو گئی۔
چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر امتیا زڈار، ڈاکٹر نصیر احمد ( الیکشن آفیسر) ، ڈاکٹر خالد محمود ( الیکشن آفیسر) ، پی ایم اے پنجاب کی طرف سے نائب صدر پی ایم اے گجرات ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار اور کھاریاں سے سینئر فیملی فزیشن ڈاکٹر عبد الحفیظ بطور مبصر پی ایم اے ہاؤس جہلم کا دورہ کیا۔
مذکورہ بالا الیکشن کمیشن کے سامنے ڈاکٹرز عمل گروپ کے امیدواروں نے بذات خود فرداً فرداً اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
صدر کے لئے سابق جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سینئر نائب صدر کے لئے ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ ، نائب صدر جہلم کے لئے ڈاکٹر نعیم غفار، نائب صدر دینہ کے لئے ڈاکٹر توقیر احمد ، نائب صدر سوہاوہ کے لئے ڈاکٹر کامران ارشد، نائب صدر سرائے عالمگیر کے لئے ڈاکٹر علی شوکت افتخار، نائب صدر پنڈدادنخان کے لئے ڈاکٹر اختر نجمی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
جنرل سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر عامر سلطان، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر ابوزرا عظم ،کلینکل سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر سید زبیر یونس ، فنانس سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر توقیر ارشد انفارمیشن سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر ارشاد علی تنیو، جوائنٹ سیکرٹری پنڈدادنخان کے لئے ڈاکٹر محمد آصف حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
اسی طرح سینٹرل کو نسلرز کے لئے ڈاکٹر ظفر مغل، ڈاکٹر عباس علی اور ڈاکٹر ظہور الحق کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صوبائی کو نسلرز کے لئے ڈاکٹر روداب عرفان ، ڈاکٹر حرا اسلام اور ڈاکٹر احمد حسن نے جبکہ ایگز یکٹو باڈی ممبرز کے لئے ڈاکٹر سرمد حفیظ، ڈاکٹر عمار علی اور ڈاکٹر طارق خان نے کاغذات جمع کرائے۔
ڈاکٹر ز پیس فل گروپ کی جانب سے صدر کے لئے ڈاکٹر عدنان نجب جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر سعید انور نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ڈاکٹر ز کا جوش و خروش دیدنی تھا جو جمہوریت کی با لادستی ظاہر کرتا ہے۔
یادر ہے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اگلے ماہ کی 3 نومبر ہے۔ الیکشن کمیشن 5 نومبر کو حتمی لسٹ جاری کرے گا اور 3 دسمبر بروزاتوار کو پی ایم اے جہلم کا انتخاب ہوگا۔