جہلم: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں عیدمیلاد النبی کے حوالے سے محفل میلاد کا انعقاد، اساتذہ سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم پرنسپل پروفیسر غزالہ یاسمین، کالج کے شعبہ اسلامیات و عربی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ربیع الاول کے مقدس مہینے کے سلسلہ میں آقائے دوجہاں ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشیاں منانے کے لئے محفل میلاد کا انعقادکیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد طالبات نے اپنی خوش الحان آواز میں ہدیہ عقیدت حضور کائنات ﷺ جوش و جذبہ سے پیش کیا جس سے کالج میں پْر نور سماں بندھ گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر قراۃ العین کی پر سوز آواز نے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔
محفل کے اختتام پر قراۃ العین نے دعا کروائی اور پرنسپل پروفیسر غزالہ یاسمین نے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔