ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جہلم: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم چوہدری ظفر اقبال کی پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب صدر بار فدا الحسن ساہی، عمر ظریف تارڑ سیکرٹری بار اور عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران ممبر پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پبلک ریلیشنز آفیسر پراسیکیوشن آفس جہلم ظہیر عباس اور اُپل اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے پراسیکیوشن اور بار کونسل کے باہمی تعلقات میں اضافہ ہو گا اور قانون کی حکمرانی اور انصاف کے حصول میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button