جہلم: پولیس نے گرفتار ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا

جہلم: جلالپور شریف پولیس نے گرفتار ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ ریکور کر لیا۔ ملزمان میں شاہد عمران، نجف علی، ملک یاسر، بابر علی اور بشریٰ بی بی شامل ہیں۔

ملزمان سے کل مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے، 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم، طلائی زیورات 2 تولہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور 5 عدد مسروقہ موبائلز فونز جبکہ ملزم بابر علی سے رائفل 7 ایم ایم معہ روند،ملزم شاہد عمران سے بندوق 12 بور معہ کارتوس،ملزم یاسر علی سے پسٹل 30 بور معہ روند اور ملزم نجف علی سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. اسلام علیکم
    انجینر قاسم علی حال مقیم دوبی میں بہت خوش ھو اور بہت متاثر ہوا ھو جلالپور شریف کی اس کوششیں سے گریٹ جاب اور میں سب سے ذیادہ کریڈٹ دو گا ھمارے بہت ھی پیارے دوست اے ایس آئی جناب ملک فحر عباس صاحب کو بہت ھی اچھے اور باوقار انسان ھے محنتی ھے اور ہر اپنے کام کو جاب کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے ھے ۔۔۔۔
    Well done sir keep it up
    We feel proud on you

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button