تو بہ اخلاص کے ساتھ ہو تو اچھی ہے، چوہدری محمد نواز

جہلم: پی ٹی سی ایل ایمپلائز یونین راولپنڈی ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ بندہ دکھاوے کیلئے اس نیت سے روئے کہ لوگ اسے نیک سمجھیں گے تو ایسی نیت میں رونا گناہ ہے اور جہنم کی حقداری ہے، یاد رکھیں ندامت تو یہ ہے گناہ ہونے پر شرمندگی تو بہ ہے، تو بہ اخلاص کے ساتھ ہو تو اچھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے آبائی علاقہ جلالپور شریف میں مبارک باد دینے کے لئے آئے ہوئے دوست احباب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کوئی شخص بہت عرصہ بعد ماں باپ سے ملے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مسلمان مدینہ کی حاضری اور رخصت کے وقت بھی روتے ہیں جس مسلمان کو مدینہ پاک سے محبت ہوتی ہے جس کو سرکار مصطفی ﷺ سے محبت ہوتی ہے جب وہ مدینہ پاک میں حاضری دیتا ہے تو اس کے دل کی کیفیت بدل جاتی ہے اور وہ خوشی میں آنسو بہاتا ہے اور جدائی تو ویسے بھی رلاتی ہے۔

چوہدری محمد نوازنے کہا کہ لوگ اپنے عزیز وںکی محبت میں روتے ہیں۔ اس کے انتقال پر روتے ہیں لیکن مدینہ منورہ پہنچ کر لوگ رخصت ہوتے ہوئے دھاڑیں مارکر روتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button