جلالپورشریف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف ماجد گلزار اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف آصف اور امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم توصف آصف سے کلاشنکوف نما 44 بور معہ راونڈز، بندوق 12 بور معہ راونڈز ،کارپین ، 2 عدد پسٹل 30 بورمعہ راونڈزاور ریوالور 32بور معہ راونڈزبرآمد کر لئے گئے۔
ملزم امان اللہ سے پسٹل 30بور معہ راونڈز برآ مد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔