مسلم لیگ (ن) نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور نواز شریف کی سالگرہ شارجہ میں منائی

دبئی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اورپی ایم ایل این کے پاسبان چوہدری نور الحسن تنویر کے یوم پیدائش کے موقع پرشارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں محمد غوث قادری، غلام مصطفیٰ، سرفراز مغل، فرزانہ کوثر، سردار الطاف، عامربشیر، محمد شہزاد بٹ، جان قادر، سہیل عامر گھمن، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، رانا معظم، عارف سحر، عاشق سواتی، شہباز غفار، رانا شاہ زیب، سلمان خان، صغیر چوہدری، راشد فاروق، جاوید ملک، اکبر علی ساقی، فاروق وڑائچ، ڈاکٹر محبوب، محمد رشید اکبر، راجہ ابوبکر، ملک شہزاد، حاجی محمد نواز، عامر منہاس، عرفان اقبال طور، خرم رشید، غلام محی الدین، ملک دوست محمد اعوان، چودھری اشرف گل، عزیز اللہ، محمد امتیاز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا دن ہے، اس موقع پر مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کا دور ایک سنہری دور تھا جس میں پاکستان کا ہر شعبہ ترقی کر رہا تھا، اس سنہرے دور کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بنایا لیکن میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بچایا، 25 دسمبر دونوں عظیم لیڈران اور (ن) لیگ یو اے ای کے سابق صدرنورالحسن تنویرکا بھی جنم دن ہے جو ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے۔ تہری سالگرہ کے اس موقع پر عظیم الجثہ کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button