دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں نکودر میں سالانہ عظیم الشان جلسہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ زیر صدارت خلیفہ حضور فخر ملت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ نکودر شریف، مرکزی جامع مسجد نکودر میں منعقد ہوا۔
جلسہ میں تلاوت قرآن پاک محمد علیان غالب ،نقابت کے فرائض سید راشد حسین شاہ،نعت شریف اقدس علی ،سید حامد علی شاہ،محمد دلنواز قادری،یاسر امجد اور خصوصی خطاب علامہ مولانا ملازم حسین ڈوگر آف دنیا پور زیر قیادت پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی ،حضرت پیر سید نوید احمد شاہ جماعتی ،حضرت پیر سید حبیب احمد شاہ جماعتی، زیر نگرانی صدر چوہدری نذیر احمد جماعتی ،چوہدری ساجد محمود و دیگر اراکین انجمن غلامان مصطفیٰ نکودر شریف واہلیان نکودر شریف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
علامہ مولانا قاری محمد علی لطفی،قاری عابدحسین نوشاہی ،صدر چوہدری نذیر احمد جماعتی ،چوہدری ساجد محمود نے خصوصی تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے عظیم الشان محفل میلاد شریف کا انعقاد ہوا۔
آخر میں عالم اسلام سمیت وطن عزیز کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔