سوہاوہ: درالعلوم محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں میں محفل میلادمصطفیٰ و دستار بندی کی محفل کا اہتمام

سوہاوہ: دارالعلوم محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں میں سالانہ محفل میلادمصطفیٰﷺ و دستارفضیلت کااہتمام کیاگیا۔

تقریب کا آغاز قاری محمداسلم نےتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، محفل میں علاقہ کے خوبصورت آواز کےجادوگر حافظ ابرار سیالوی اور قاری نعمان انورنے نعتیں پیش کرکے محفل کی رونق میں چار چاند لگادیا، محفل میں علاقہ بھرسے کثیرتعداد نے شرکت کی۔

یہ محفل پیرسید علامہ ریاض حسین شاہ آستانہ عالیہ جابہ شریف کے زیرصدارت منعقد ہوتی ہے، اس محفل میں علامہ مولانابشیر القادری ہری پور نے خصوصی خطاب کیا۔نقابت کے فرائض علامہ وسیم عباس چشتی فاضل بھیرہ شریف نے سرانجام دیئے۔ زیرقیادت چوہدری شاہد اقبال محفل ہوئی۔علامہ شکیل احمد وارثی پرنسپل جامعہ ہذا نے تمام محفل میں آنے والے لوگوں کا شکریہ اداکیااور بچوں کو مدرسہ میں داخلہ کیلئے اپیل کی۔

محفل کے اختتام پر چار طلباء کی دستار بندی پیرسید ریاض شاہ اور شکیل احمد وارثی نے کی جن میں حافظ سید عثمان شاہ، حافظ محمد تیمور، حافظ حسنین اور حافظ محمدعثمان شامل ہیں۔ راجہ ضیاء اللہ نے تمام طلباء کو نقدی انعام سے بھی نوازا۔ مدرسہ انتظامیہ نے تمام طلباء کے سر پر پگڑی پہنائی اور پھولوں کے ہار پہنائی۔

شکیل احمد وارثی اور شاہد اقبال نے کہا کہ ہم فراغت پانے والے طلباء اور انکےوالدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعابھی ہے، تمام طلباء جنہوں نے قرآن پاک حفظ کیایہ آگے بھی قرآن کا درس دیں اور ساری زندگی قرآن پاک پاک کے ساتھ جوڑے رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button