الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے جہلم انتظامیہ کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں، کمشنر لیاقت علی چٹھہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ کا دورہ جہلم، عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی بریفنگ، کمشنر راولپنڈی کی تمام اداروں کو باہمی کوارڈینیشن بہترین بنانے کی ہدایت کیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن خرم علی شاہ نے جہلم کا دورہ کیا، جہاں ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دونوں افسران کو جنرل الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں، امیدواروں کی تفصیلات، ووٹرز کی تعداد، پولنگ سٹیشنوں، پولنگ بوتھ، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے بعد مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی انتخابات پر اقدامات و انتظامات بارے اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سیکورٹی پلان اور اہلکاروں کی ڈیوٹی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پاک فوج اور رینجرز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کے دن تک ان تمام تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button