مسلسل کارروائیوں سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر بہت کم ہو گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ماہ نومبر اور دسمبر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل جہلم کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ دنوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں یک دم اضافے، سبزیوں کی سپلائی اور دیگر مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مسلسل کارروائیوں سے ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر بہت کم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتے کے دوران بعض سبزیوں کے ریٹ میں ہوشربا اضافے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتوں میں اضافہ کے بعد غیر ضروری اضافے یا منافع خوروں کو روکا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کے مسلسل دورے کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button