جہلم میں ٹائم ٹو چینج اینڈ اتحاد پجن فلائنگ ٹورنامنٹ کی سالانہ تقریب

جہلم: مقامی ہوٹل میں شاہین سیون سٹار کی جانب سے ٹائم ٹو چینج اینڈ اتحاد پجن فلائنگ ٹورنامنٹ کی سالانہ تقریب انعامات کا پروگرام منعقد ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی شاہین سیون سٹار کے بانی چوہدری محمد منشاء خان اور ان کے بیٹے چوہدری یاسر منشاء خان کو مقامی ہوٹل پہنچنے پر ان کو ہار پہنائے گئے اورمہمان خصوصی کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

سٹیج سیکرٹری نے کہا کہ چوہدری محمد منشاء خان اور چوہدری یاسر منشاء خان جہلم کی دھرتی پر کھیلوں کے میدانوں میں سوشل ورکر کی حیثیت سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے چوہدری محمد منشاء خان اور ان کے بیٹے چوہدری یاسر منشاء خان کا کہنا ہے کہ ہم کھیلوں کے میدانوں کو ویران نہیں دیکھ سکتے ہماری خواہش ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور ہماری نوجوان نسل صحت مند اور تندرست ہوں بعدازاں پجن فلائنگ ٹورنامنٹ پر روشنی ڈالی گئی اس ٹورنامنٹ میں جہلم دینہ اور سرا ئے عالمگیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنر اپ پجن فلائنگ جہلم نے 76 گھنٹے 46 سیکنڈ اڑ کر کار ون کی اس کے بعد شاہین سیون سٹار کے بانی چوہدری محمد منشاء خان نے جہلم سرائے عالمگیر دینہ میں فرسٹ سیکنڈ تھرڈ آنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی انعامات تقسیم کئے اور شاگردوں کو استادوں کا درجہ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کی دستار بندی کی گئی۔

اس موقع پر آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیااور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جہلم کے صدر چوہری مہربان حسین اور ان کی ٹیم کو بہترین کوریج پر چوہدری منشاء خان کی طرف سے یاد گار ٹرافی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button