سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں اڑیال کا شکار کرنے والے 4 شکاری گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف جہلم سید عثمان شاہ کی ہدایت پر ریڈ سکواڈ انچارج وائلڈ لائف انسپکٹر جہلم راجہ بنارس علی ہمراہ وائلڈ لائف انسپکٹر وقاص شریف انچارج تحصیل سوہاوہ محمد فاروق ہیڈوائلڈ لائف واچر، مدثر حسن ہیڈوائلڈ لائف واچر، مدثر اقبال ہیڈوائلڈ لائف واچر ڈومیلی موڑ چیک پوسٹ کی اڑیال کے شکاریوں کو پکڑ کر 4 چالان اور تین لاکھ نوے ہزار روپے جرمانہ کیا۔
اڑیال کی کی قیمت اڑھائی لاکھ اور اور ایک لاکھ چالیس ہزار جرمانہ ٹوٹل قیمت تین لاکھ نوے ہزار جرمانہ عائد ہوا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سید عثمان شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو غیر قانونی شکار کرنے کی کوئی اجازت نہیں، اگر کوئی غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے ساتھ بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔