راجہ توقیر افضل کی کاوشوں سے پٹرولنگ پولیس للہ موڑ اور مصری موڑ کو نئی وین مل گئیں

کھیوڑہ: وعدے نہیں عملی کام علاقہ، جالپ کی نوجوان شخصیت راجہ توقیر افضل کی کاوشوں سے پٹرولنگ پولیس چوکی للِہ موڑ اور پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کو نئی وین مل گئیں، عوامی سماجی حلقوں نے راجہ توقیر افضل کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان علاقہ جالپ چک شادی کی نوجوان شخصیت راجہ توقیر افضل نے ذاتی تعلقات پرڈی آئی جی پنجاب پٹرولنگ پولیس سے ملاقات کے دوران پٹرولنگ پولیس چوکی للِہ موڑ اور پٹرولنگ پولیس مصری موڑکے لیے مطالبہ کیا کہ دونوں چیک پوسٹوں پر پرانی خستہ حال گاڑیاں ہیں۔

اس پر آئی جی پنجاب پٹرولنگ پولیس نے یقین دلایا کہ جلد ہی دونوں چیک پوسٹوں پر نئی وین جلد پہنچ جائیں گی۔

دونوں چیک پوسٹوں پر نئی وین پہنچتے ہی علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات نے راجہ توقیر افضل کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

راجہ توقیر افضل نے کہا کہ جلد ہی دریالہ جالپ میں پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کی فزیبلٹی رپورٹ بننے کے بعد منظوری بھی کروا کر چیک پوسٹ کی تعمیر کا مراحل عمل میں لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button