سوہاوہ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کو مستقل طور پر یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پیر سے تھانہ کچہری ہائی سکول وغیرہ والی سائیڈ پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انچارج واٹر سپلائی محمد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیموں کو مستقل طور پر چلانے کے لیے مشینوں کی مکمل مرمت ناگزیر تھی جس کی وجہ سے موٹریں وغیرہ لاہور سے مکمل مرمت کروائی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی سپلائی معطل ہونے سے پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بکڑالہ سپلائی کی موٹریں گزشتہ کچھ عرصہ سے بار بار مرمت کے باوجود مسائل پیدا کر رہی تھیں جن کو مکمل مرمت کے لیے لاہور بھیجنا ناگزیر تھا جس کی وجہ سے سپلائی معطل رہی جو موٹریں پیر تک واپس آنے پر سپلائی کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کریں گے۔
انچارج واٹر سپلائی محمد عمر نے بتایا کہ جب سے واٹر سپلائی کا چارج سنبھالا ہے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اختر اسلام نے شہریوں کی پانی کی سپلائی کو ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا از حد ضروری تھا جو کہ موٹریں لاہور سے مرمت کروائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو پیر اور منگل سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور امید ہے کہ موٹروں کی مکمل مرمت کے بعد مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔