جہلم میں موسم سرما کاآغاز ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بڑھ گئی

جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں موسم سرما کاآغاز ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بڑھ گئی، مچھلی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ۔ موسم سرد ہونے سے مچھلی مارکیٹ کی رونقیں بھی بڑھ گئیں، تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی فروشوں تک بھی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ، جس کو بھانپتے ہوئے مچھلی فروشوں نے مچھلی کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔

گزشتہ سیزن کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 100 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ کالا رہو فارمی مچھلی600 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ، کالا رہو دیسی مچھلی1000 روپے فی کلو، سول مچھلی 1800 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ملی مچھلی 700 سے 800 روپے فی کلو، سنگھاڑہ 1200 سے 1600 روپے ، چڑا مچھلی 400 سے 500 روپے فی کلو ،اسی طرح تھیلا مچھلی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button