جہلم: گیس سلنڈروں کی ری فلنگ بارے حکومتی ہدایات ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی یا مبینہ ملی بھگت ، شہر سمیت ضلع بھر میں گیس سلنڈروں کی ری فلنگ بارے حکومتی ہدایات ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں۔

کھلے عام گیس ریفلنگ کی وجہ سے سلنڈر پھٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس سے جانی و مالی نقصانات بھی ہوچکے ہیں ، اسی اندیشہ کے سبب موت کے سائے شہریوں کے سروں پر منڈلاتے نظر آتے ہیں جبکہ حکومتی پابندی کے باوجود کھلے عام دیدہ دلیری کے ساتھ جگہ جگہ گیس ری فلنگ کا کارروبار چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران وملازمین کو کسی کی جان کی کوئی پرواہ نہیں، متعلقہ ذمہ دار اداروں کی محکمانہ غفلت یا مبینہ ملی بھگت کے عوض گیس ری فلنگ دھڑلے سے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کئے جاری ہے۔

ذمہ دار ادارے متعلقہ انتظامیہ نے بھی شہرسمیت ضلع بھر میں کھلے عام پٹرول کی فروخت اور گیس ری فلنگ کے جان لیوا کاروبار کو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے اکثر جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور محتسب اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button