لارڈ قربان حسین کی مظفر ملک کے گھر فاتحہ خوانی

لوٹن: لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم نے مظفر ملک کی رہائش گاہ جاکر ان کی ہمشیرہ مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ برطانیہ کے اندر پاکستان اور آزاد کشمیر کی پہلی نسل نے اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کئے رکھا اور ایک دوسرے کے دکھ سُکھ میں شرکت کی ۔نوجوان نسل کو بھی بزرگوں کی جلائی شمع کو روشن رکھنا چاہئے۔

اس موقع پر مظفر ملک نے کہا کہ لارڈ قربان حسین ایک رول ماڈل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button