جہلم میں ایل پی جی ری فلنگ اور ناقص آکسیجن گیس کی دکانوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی ری فلنگ اور ناقص آکسیجن گیس کی دکانوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش، متعلقہ اتھارٹی اور تحصیلوں کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث بڑے سانحہ کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اور ناقص آکسیجن گیس کی دکانیں بنا کر فروخت شروع کررکھی ہے جو ضلعی اور تحصیلوں کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ آشیر باد سے غیر قانونی عمل کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں اور بڑے سانحہ کے انتظار میں ہیں، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں مذکورہ جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہیں ہیں اور نہ ہی ایل پی جی اور آکسیجن گیس فروخت کرنے کے قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔

شہری ، سماجی ،رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی محتسب سے نوٹس لینے اور متعلقہ محکموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button