جہلم/ دینہ/ سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی مزید دو اہم کامیابیاں، دینہ میں 24 سالہ نوجوان کو قتل اور لہڑی روڈ پر 45 سالہ نمبردار کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کی سربراہی میں ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور ٹیم نے پہلی کارروائی میں 24 سالہ نوجوان والی بال کے کھلاڑی کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں حسیب احمد،حسن علی،روشان احمد اور دانیال علی شامل ہیں جو مقتول کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے تھے،ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر منصوبہ بندی کر کے مقتول تصدق حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی02 مزید اہم کامیابیاں، ڈکیتی معہ قتل اور اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کی سربراہی میں ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور ٹیم نے پہلی کاروائی میں 24 سالہ جوان کے قتل میں ملوث pic.twitter.com/Fx7ZMFdpxk
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 4, 2023
منگلا کینٹ پولیس نے قلیل وقت میں انتھک محنت کے بعد شاطر ملزمان کوٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائیں، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ٹیم نے بھی کیس کے متعلق اہم رول ادا کیا ،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور تین موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے ہیں۔
دوسری بڑی اہم کارروائی میں ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو ڈکیتی معہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع کا وزٹ کیااور ایس ایچ او سوہاوہ کوواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا۔
ملزمان کوٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کرکے گرفتار کو کر لیا،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ٹیم نے بھی کیس کے متعلق اہم رول ادا کیا ہے،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور03 موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے ہیں ،جبکہ دوسری بڑی اہم کاروائی میں ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی کی pic.twitter.com/DW0WWr94z3
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 4, 2023
ملزم کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی،ملزم نے دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور باغاں کے 45سالہ نمبردار مقتول چوہدری اسد عباس سے اسکی گاڑی میں اسلام آباد سے لفٹ لی اور راستے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔ سوہاوہ کے علاقہ لہڑی کے قریب موقع پا کر ملزم نے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور رقم لے کر فرار ہو گیا۔
ملزم کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے،ملزم سے بر ریمانڈ جسمانی مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے۔
ملزم کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم نے مقتول اسد عباس سے اسکی گاڑی میں اسلام آباد سے لفٹ لی اور راستے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا،
سوہاوہ کے علاقہ باغ لہڑی کے قریب موقع پا کر ملزم نے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور رقم لے کر فرار ہو گیا، pic.twitter.com/hP7LfhKnXY
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 4, 2023
ڈی پی او جہلم کی ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ کو دونوں مقدمات کے چالان اہم شواہد کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ قانون کی عملداری کے لئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم نے دونوں واقعات کو تلاش کرنے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔