جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، چار ملزمان کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اصغر اور اسد کیانی کو گرفتار کر لیا، ملزم اصغر سے 1کلو 100گرام چرس اور ملزم اسد سے 04لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم وحید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجم الدین کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 1کلو 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔