دینہ کے نواحی علاقہ میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو میڈیکل سٹور سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ منگلا کینٹ کی حدود مشین محلہ نمبر 1 پنڈوڑی افغان آباد گاؤں میں دو نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل سوار محمد اویس قیوم کے میڈیکل سٹور سے اسلحہ کی نوک پر50 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس فوری طور پر موقعہ واردات پر پہنچ گئے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی تھانہ منگلا کے علاقے افغان آباد میں احسان قادر ولد محمد اکرم نامی دکاندار کی کریانہ کی دکان سے نامعلوم ڈاکو 25 ہزار روپے اور متعدد سگریٹ کے ڈبے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔