جہلم میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

جہلم شہر میں بجلی و گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، عوامی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی و گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کے شروع ہوتے ہی سے لے کر اب تک جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی و گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے صارفین کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے، شہر کے چند علاقوں میں ہفتے میں 3/4 دن بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ سوئی گیس ضرورت کے وقت موجود نہیں ہوتی۔

اسی طرح اندرونی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے تک کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے، دوسری طرف آئے روز درختوں کی کٹائی، فالٹ اور ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے بہانوں پر بجلی بند رکھنا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

مسلسل بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے باعث کارروباری طبقہ پس کر رہ گیا ہے تاہم بجلی اور سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کرنا صارفین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے ، مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے سوئی گیس اور بجلی کے بلوں کے اضافے کو بھی مسترد کرتے ہوئے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی وسوئی گیس کی جاری اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کا سلسلہ ختم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین دوہری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button