Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق عید اور موسم بہار کی آمد کے موقع پر ہونے والی چھٹیوں کے سلسلے میں دبئی ایئرپورٹ مسافروں کی بہتر خدمات کے لیے تیاری کر رہا ہے جہاں 2 اپریل سے 15 اپریل تک 3 اعشاریہ 6 ملین مسافروں کی آمد متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو اس بار عیدالفطر کے موقع پر 6 اپریل سے 14 اپریل تک یعنی 9 دن کی چھٹیاں ہوں گی، متحدہ عرب امارات میں عید کے سلسلے میں عام تعطیل 8 اپریل سے 12 اپریل تک ہیں لیکن ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے تعطیلات 9 دن تک چلی جائیں گی، علاوہ ازیں خلیجی ریاست کے بیشتر سکول بھی 14 اپریل تک بند رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ان تعطیلات کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اوسطا 2لاکھ 58 ہزار مسافروں کی آمد متوقع ہے جب کہ 13 اپریل کو 2 لاکھ 92 ہزار مسافروں کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے، دبئی ایئرپورٹ، ایئرلائنز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہنے اور ان کے لیے بہتر خدمات انجام دینے کے لیے پرجوش ہے۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں رش سے بچنے کے لیے مسافروں کے لیے کچھ تجاویز بھی شیئر کی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ روانگی کے مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر نہ پہنچیں، دبئی میٹرو استعمال کریں اگر ٹرمینل 1 یا ٹرمینل 3 سے منتقل ہو رہے ہیں، 12 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کنٹرول پر اسمارٹ گیٹ استعمال کریں، گھر پر سامان کا وزن کریں اور ایئرپورٹ جانے سے پہلے تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کریں۔

رش کے اوقات میں صرف مسافروں کو ہی ٹرمینلز کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے غیر مسافروں کو الوداع کرنے کی سفارش کی جاتی ہے، ٹرمینل 1 اور 3 کے آنے والے سیکشن میں مسافروں کے لیے صرف ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ہی اجازت ہوگی۔

فلائی دبئی کے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے کم از کم چار گھنٹے پہلے پہنچ جائیں جب کہ ایمریٹس کے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھر، ابتدائی اور سیلف چیک ان سہولیات بشمول سٹی چیک ان کے اختیارات استعمال کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

6 جنوری, 2025

چین میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک

20 جولائی, 2024

مسجد نبویﷺ کو روشن کرنے والا پہلا بلب

22 اکتوبر, 2024

موسلادھار بارش میں خانہ کعبہ کے طواف کے روح پرور مناظر

7 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں