جہلم اپڈیٹس کا باقاعدہ آغاز 14اگست 2011ء میں ہوا۔ جہلم اپڈیٹس سے قبل یہ سائیٹ ’’دی روز نیوز‘‘ کے نام سے مشہور تھی، جسکی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد’’ جہلم اپڈیٹس‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں جہلم اپڈیٹس پر چند سیکشن تھے اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔
’’جہلم اپڈیٹس ‘‘ کے خالق جناب عادل چوہدری ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ عادل چوہدری اسوقت جہلم اپڈیٹس کے مدیر اعلٰی ہیں۔ جہلم اپڈیٹس اسوقت ضلع جہلم اور خطہ پوٹھوہار کی سب سے بڑی اُردو نیوز ویب سائیٹ ہے اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں جہلم اپڈیٹس کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے جہلم اپڈیٹس کو استعمال کرتے ہیں۔
جہلم اپڈیٹس کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور انٹرنیٹ پر ضلع جہلم کے سب سے بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جہلم اپڈیٹس نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’جہلم اپڈیٹس‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
جہلم اپڈیٹس کو ماضی میں دبانے کی بیش بہا کوششیں کی گئیں، کبھی ہمارے سروز کو ’’ہیک‘‘ کیا گیا، کبھی حکومت کی طرف سے بند کیا گیا اور کبھی نام نہاد فلٹرز کے ذریعے سائیٹ کو پاکستان میں بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قارئین کی بیش بہا محبت اور ساتھ کی بدولت جہلم اپڈیٹس نے اپنا سفر کامیابی اور بہادری کے ساتھ جاری رکھا۔
جہلم اپڈیٹس انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ جہلم اپڈیٹس پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز جہلم اپڈیٹس کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔
