جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کلینک آن ویلز شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی ہے جس سے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی، وزیر اعلی پنجاب کے اس صحت دوست پروگرام سے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچ سکیں گی۔
قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں پہلے کلینک آن ویلز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو پہلے قریبی ہسپتالوں تک پہنچنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھاری اخراجات کی وجہ سے بہت سے لوگ صحت کی سہولیات سے محروم رہ جاتے تھے اب کلینک آن ویلز سے صحت کی بنیادی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچ سکیں گی۔
ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کے عزم پر مکمل عمل پیرا ہے۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔


