دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر منگلا پولیس کے ایس ایچ او اسد علی ابوبکر انکی ٹیم کے بہادر ہونہار فرض شناس کرائم فائٹر سب انسپکٹر اللہ دتہ نے چند دنوں میں ہی اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔
اس سلسلہ میں یوسی مغل آباد کے گاؤں کھٹانہ کے رہائشی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری سرفراز خان نے وفد کے ہمراہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اسد علی ابوبکر اور کرائم فائٹر سب انسپکٹر اللہ دتہ کو ہار پہنا کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر خاتون سمیت پانچ افراد کا قاتل سیریل کلر اندھے قتل کا سراغ لگانے والے پولیس جہلم کے کرائم فائٹر اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے آفیسران نے ٹارگٹ دیا کہ ملزم جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ علاقے بھر میں خوف کو دور کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میری ٹیم میں محمدوسیم، رضوان تنویر، اسرار بٹ نے بہت محنت کی۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی اور ہم ملزم تک پہنچ گئے۔ دوران تفتیش ملزم نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔
یاد رہے کہ تھانہ منگلا کینٹ کے اس بہادر پولیس آفیسر نے اس سے قبل بھی سوہاوہ کے علاقہ میں قتل ہونے والے بے گناہ اسد نمبردار کے اندھے قتل کو ٹریس کیا، اس کے علاوہ بوڑا پنڈی والے قتل سمیت نکودر نمبردار ناصر کے ڈیرے پر لڑکی کی لاش والے قاتل کی تفتیش کو بھی فائنل کیا۔ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بھروئے کا ر لا کر پولیس کی کارکردگی کو سامنے کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او منگلا کینٹ اسد علی ابوبکر نے کہا کہ ہم چوہدری سرفراز ہمراہ وفد آپ کے مشکور ہیں جو کہ ہمارے پاس آئے اور حوصلہ افزائی کی۔
چوہدری سرفراز خان کا کہنا تھا کہ ہم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے تھانہ منگلا کینٹ میں ایس ایچ او اسد علی اور محکمہ پولیس کے بہادر سپوت اللہ دتہ جیسے محنتی پولیس آفیسران کو ادھر تعینات کیا جن کی وجہ سے کرائم کافی حد تک کنٹرول ہو چکے ہیں۔
اس موقعہ پر چوہدری سرفراز خان کے ہمراہ نمبردار مہر منظور ،چوپدری لیاقت علی ،چوہدری صہبت اورمرزا محبوب نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ،ڈی ایس پی رانا طارق ندیم اور ایس ایچ او منگلا کینٹ اسد علی اور کرائم فائٹر سب انسپکٹر اللہ دتہ کو مبارکباد پیش کی۔


