Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک اسائلم سیکرز کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ، پاکستانی کمیونٹی کی شدید تنقید
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک اسائلم سیکرز کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ، پاکستانی کمیونٹی کی شدید تنقید

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برسلز: بیرون وطن موجود پاکستانی ڈائس پورہ کے ایک بڑے حصے نے حکومت کی جانب سے اسائلم سیکرز کیلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کی پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

میڈیا کو بھیجے گئے پیغامات اور اپنی گفتگو میں پاکستانی ڈائسپورہ نے اس عمل کو دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو مزید خطرات میں دھکیلنے کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نےکہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے لے کر آج تک بیرون ملک سے زرمبادلہ کما کر لانے کے نام پر ، ملک کے اندر پہلے تو ایک ماحول بنایا گیا اور اسے بڑے فخر سے بیان کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی گئی لیکن دوسری جانب ملک کی معاشی خراب حالت کے سبب جب بہت سے نوجوان باہر نکلے ہیں تو اب ان کی شہریت ہی سے انکار کرکے انہیں غلط لوگوں کیلئے تر نوالہ بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑی تعداد میں موجود پاکستانی اسائلم سیکرز کے سبب پاکستان کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا ہے کیونکہ جو شخص بھی پاکستان کے باہر اپنا اسائلم کیس کرواتا ہے تو وہ اس کیلئے پاکستان اور پاکستانی حکومت کے اقدامات کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ یہ سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان نے یورپین یونین سے ری ایڈمشن ایگریمنٹ بھی سائن کر رکھا ہے جس کے باعث اس سے اپنے غیر مقیم شہری واپس لینے کا تقاضا کیا جاتا ہے لیکن اسائلم سیکرز ایک ملک میں اپنی اپیل جمع کروانے کے بعد کسی دوسرے ملک میں شفٹ ہوجاتے ہیں اور وہاں کی ایمبیسی سے گمشدگی کی رپورٹ دکھا کر نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیا کیس اپلائی کر دیتے ہیں جو ملک کی شہرت کیلئے مسلسل نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے ان دلائل کے جواب میں پاکستانی ڈائس پورہ کا کہنا یہ ہے کہ جس ملک کے دو بڑے آئینی عہدیدار یعنی صدر مملکت اور وزیراعظم اپنی غیر ملکی رہائش گاہوں کے سبب خود غیر مستقل اوورسیز ہوں اور اپنا ہر برا وقت ملک سے باہر جاکر گزارتے ہوں انہیں اپنے دیگر ہم وطنوں کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے ایک بڑی مشاورت کا اہتمام ضرور کر لینا چاہئے تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
73%
2 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
35 °C
منگل
32 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جعلی ویزوں پریونان جانیوالے 3 مسافر آف لوڈ، ایجنٹ بھی گرفتار

4 اکتوبر, 2023

کونسلر چوہدری عدالت علی چوتھی بار راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب، عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم

18 مئی, 2024

لندن: پاکستانی سیاستدان پر بچوں سے جنسی جرائم میں الزام میں مقدمہ

21 مئی, 2024

اسکانکم نے 2023 کا بہترین میٹر ٹسٹنگ کا اعزاز حاصل کرلی

15 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں