Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عید الاضحیٰ پر گوشت کھانے کے ساتھ امراض سے بچنے کے لیے مفید ٹپس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عید الاضحیٰ پر گوشت کھانے کے ساتھ امراض سے بچنے کے لیے مفید ٹپس

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

عید الاضحیٰ وہ موقع ہوتا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے نام پر جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔

قربانی کا گوشت ضرورت مندوں، رشتے داروں اور دیگر میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے اور خود بھی مختلف پکوانوں کی شکل میں اسے مزے لے کر کھایا جاتا ہے۔

تاہم عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ضروت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کا لذیذ گوشت اعتدال سے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

گوشت ٹکڑے کرتے ہوئے احتیاط

مگر گوشت کے ٹکڑے کرتے وقت پلاسٹک کے دستانے ہاتھوں پر ضرور چڑھا لیں تاکہ اگر گوشت یا خون میں کسی قسم کا وائرس (عام طور پر کانگو) ہو تو اس سے بچا جاسکے، ویسے یہ وائرس گوشت پکنے پر ختم ہوجاتا ہے۔

زیادہ نہ کھائیں

اسی طرح گوشت کو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے معدے میں تیزابیت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

یہ تیزابیت ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، دل اور ہیپاٹائٹس کے شکار افراد کے لیے زیادہ بڑے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔ مصالحے دار پکوان پر کولا مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

چہل قدمی کریں

اگر گوشت دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہوجائے تو پھر کچھ دیر کے لیے تیز چہل قدمی کے لیے ضرور وقت نکال لیں تاکہ معدے کو مناسب طریقے سے کام کرسکے اور کھانا ہضم ہوسکے۔

کھانے کا وقت مقرر کریں

عید جیسے مواقع پر اکثر افراد کھانے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے، حالانکہ جو معمول روزمرہ کا ہو اس کو عید کے دوران بھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کیونکہ اس کے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گوشت اچھی طرح پکائیں

قربانی کے گوشت کو اچھی طرح پکانا مت بھولیں کیونکہ گوشت کو مناسب طریقے سے نہ بھوننا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح باربی کیو بناتے ہوئے گوشت کو بہت زیادہ نہیں جلائیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایسے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک ہوسکتے ہیں۔

کھانے کے درمیان وقفہ

دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہئے، تاکہ گوشت کو ہضم ہونے کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

گوشت کے ساتھ سبزیوں کو مت بھولیں

اگر تو آپ عید پر قبض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال ضرور کریں، جبکہ گوشت کے پکوانوں کے ساتھ سلاد کو لازمی رکھیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
73%
2 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
35 °C
منگل
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مائیگرین سے متعلق نئی دریافت

8 جولائی, 2024

چین سے شروع ہونے والا نیا وائرس HMP کتنا خطرناک ہے؟

7 جنوری, 2025

زیادہ نمک والی خوراک کونسے سنگین طبی مسئلے کا سبب بن سکتی ہے؟

2 اپریل, 2025

چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون

3 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں