Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دین اسلام کیلئے حضرت عثمانؓ غنی کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، پیر محمد عرفان شاہ مشہدی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دین اسلام کیلئے حضرت عثمانؓ غنی کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، پیر محمد عرفان شاہ مشہدی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈیوزبری: سنی جمعیت عوام برطانیہ کے زیر اہتمام باٹلے میں حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

اس سلسلے میں حجتہ الاسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی کی زیر صدارت عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سادات کرام ، علماء مشائخ اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیر محمد عرفان شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے لیے حضرت عثمان غنی ؓ کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں داماد رسولؐ، خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کی پوری زندگی صبر و وفا کا پیغام اور ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے تمام اہلبیت اور اصحاب رسول اور خلفائے راشدین کی زندگیاں ایثار سے عبارت ہیں جنہوں نے انسانیت کی فلاح کے لیے مال وجان کے نذرانے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین نے اپنے اپنے ادوار میں نیابت الٰہی کا کردار ادا کرتے ہوئے انصاف ، عدل ، مساوات اور تکریم انسانیت کا درس دیا ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں ۔

کانفرنس سے صاحبزادہ پیر سید ازکیٰ جلال الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ساتھ اپنی ثروت و سخاوت میں مشہور اور شرم وحیا کی صفت میں بے مثال تھے فروغ اسلام اور استحکام دین کیلئے اپنی دولت کو بے دریغ نچھاور کیا اور اپنے دور خلافت میں مدینے کو مثالی ریاست بنایا ۔

کانفرنس سے پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، مفتی محمد بشیر احمد طائر نقشبندی ، علامہ علی اکبر سجاد ، علامہ ساجد علی شامی اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سید احسن رضا عرفانی ،قاری محمد رضوان نعیمی ،قاری محمد سبطین اور دیگر نعت خوان حضرات نے تلاوت قرآن کریم اور نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

آخر میں پیر عرفان شاہ مشہدی نے امت مسلمہ ، استحکام پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ یاد رہے کہ سنی جمعیت عوام برطانیہ گزشتہ 26سال سے برطانیہ کے تمام شہروں میں حق چار یار کانفرنسز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں خلفائے راشدین کے عظیم کارناموں کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
scattered clouds
38° _ 38°
39%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

معروف مسلم لیگی بیرسٹر امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، اوورسیز پاکستانیوں کی مبارکبادیں

17 اکتوبر, 2024

اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر میں سیرت النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد

19 اکتوبر, 2023

دعوت اسلامی ہر گھر میں قرآن پاک کا حافظ اور عالم چاہتی ہے، عمران عطاری

3 جنوری, 2024

سفارت خانہ پاکستان برائےمتحدہ عرب امارات ابو ظہبی میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

27 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں