Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم توصیف بیگ کا سول ڈیفنس آفس راولپنڈی کا دورہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم توصیف بیگ کا سول ڈیفنس آفس راولپنڈی کا دورہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم توصیف بیگ نے سول ڈیفنس آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔

سول ڈیفنس آفیسر راولپنڈی طالب حسین و چیف وارڈن راولپنڈی محمد اعجاز خوشی اور تمام اعلی ضلعی ایگزیکٹو ممبران کی طرف سے ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے توصیف بیگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپکی رضاکارانہ مثبت معاشرتی کاوشیں قابل تقلید ہیں جو حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم میں رضاکاران کی حوصلہ افزائی، خدمات، والنٹیئر ازم کے فروغ کی کوششیں قابل قدر و قابل تعریف ہیں جس سے ہنگامی صورتحال میں مشکل میں مبتلا افراد کے لئے زیادہ بہتر اور جذبے سے آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں ۔ مختلف اضلاع کے رضاکاروں کو قریب لانے کی یہ آپکی ایک انمول کاوش ہے۔

اس موقع پر چیف وارڈن راولپنڈی محمد اعجاز خوشی جن کے والد محترم بھی سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں چیف وارڈن راولپنڈی تھے اور وہ بھی 36 سال سے رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن کے جذبے جوان تھے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ آرگنائزیشن ٹو آرگنائزیشن کسی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے عہدیدار نے مختلف اضلاع کی آرگنائزیشنز کو قریب لانے کی عملی کوشش کی ہو، یہ جذبہ قابل قدر ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

توصیف بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار تو رضاکار ہوتا ہے، وہ خدمت کے لئے علاقے کا محتاج نہیں ہوتا، میں کافی عرصے سے محسوس کرتا تھا کہ بڑی ہنگامی صورتحال یا سانحہ کہیں بھی پیش آ سکتا ہے جبکہ میں نے ملحقہ اضلاع کے رضاکاران میں باہمی تال میل کا فقدان دیکھا ہے اور ہم اکثر نہیں جانتے کہ ملحقہ اضلاع میں کون رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہا ہے، اسی باہمی اشتراک جس کو پر کرنے کی کبھی عملی کاوشیں بھی نہیں کی گئیں میرے آنے کی یہی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ہنگامی صورتحال میں بعض اوقات وسائل و افرادی قوت کی کمی ہوتی ہے۔ مخلوق اللہ کی آسانی کے لئے بین الاضلاعی اشتراک خدانخواستہ کسی بڑے سانحے میں قیمتی جان ومال کے تحفظ میں فائدہ مند ہو گا۔

سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین و چیف وارڈن محمد اعجاز خوشی و سول ڈیفنس آرگنائزیشن راولپنڈی کے اعلی ایگزیکٹوز نے اس مثبت عملی سوچ کو نہ صرف سراہا اور اس سلسلے میں پیش رفت کے لئے عزم کا اظہار کیا ۔

ایڈیشنل چیف وارڈن جہلم توصیف بیگ نے محکمہ سول ڈیفنس راولپنڈی و سول ڈیفنس آرگنائزیشن راولپنڈی کا اتنے خلوص و محبت اور عزت افزائی کے اظہار پر نہ صرف دلی شکریہ ادا کیا۔ نیز اپنے اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم کے لئے قابل اعزاز اور یاد گار قرار دیا اور جہلم کے سول ڈیفنس رضاکاران کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، ان جذبوں کو پروان چڑھانے کے عزم کا آعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ایک چیز قریب لے کر آئی ہے اور وہ صرف سچے رضاکارانہ جذبات کا مشترک ہونا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگا دی

31 جنوری, 2024

ضلع جہلم سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کا پاسپورٹ آفس میں رش

30 اگست, 2024

جہلم میں غیر معیاری مچھلی برگرز اور شوارما کی فروخت کا دھندہ عروج پر

3 جنوری, 2024

جہلم: محرم الحرام کے دوران امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

24 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں