Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دنیا بھر میں ہر 10  میں سے ایک بچہ دردِ شقیقہ کا شکار ہے، طبی ماہر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دنیا بھر میں ہر 10  میں سے ایک بچہ دردِ شقیقہ کا شکار ہے، طبی ماہر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں “دردِ شقیقہ” کے بین الاقوامی مہینے کے سلسلے  میں”مائیگرین اینڈ ہیڈیک اویرنس” کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےطبی ماہر  ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد یوسف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 7 میں سے ایک بالغ اور ہر 10  میں سے ایک بچہ دردِ شقیقہ کا شکار ہے۔

سیمینار کا انعقاد ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر نے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی (پی ایس این) کے اشتراک سے کیا جس کی  صدارت پروفیسر نیورولوجی ڈاکٹر نائلہ نعیم شہباز نے کی اور ڈاکٹر سدرہ جازل فاروقی پروگرام کوآرڈینیٹر تھیں۔

سیمینار سے ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد یوسف نے امریکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا اور بچوں اور نو عمر افرا د میں سردرد  پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  عالمی سطح پر 3.1 ارب سے زائد افراد یعنی دنیا کی 40 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کےسردرد  کے  عارضے میں مبتلا  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ارب افراد ٹینشن سے ہونے والے سردرد جبکہ ایک ارب افراد مائیگرین کا شکار ہیں۔ میرے تجربے کے مطابق 90 فیصد کیسز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سردرد مائیگرین ہی نکلتا ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھرمیں ہر 7 میں سے ایک بالغ انسان مائیگرین کاشکار ہے جبکہ عالمی سطح پر 10 میں سے ایک بچہ اورنو عمر مریض دردِ شقیقہ میں مبتلا ہے۔تاہم،پاکستان میں اس مرض میں مبتلا بالغ افراد کی  تعداد بدقسمتی سے اوسط سے زیادہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر مائیگرین کا پھیلاؤ 14 فیصد ہے جبکہ 2017  میں مقامی سطح پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ایک سال میں مائیگرین کا  پھیلاؤ انداز اً 22.5 فیصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ٹینشن سے ہونے والے سردر د کا پھیلاؤ 26 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں اس کی شرح 44.6 فیصد ہے۔بچوں میں سرد رد سے متعلق ڈاکٹر اسماعیل نے کہا کہ بچوں اور نوعمروں میں سرد رد ، اسکول میں غیر حاضری کی وجہ بننے والی تیسری سب سے عام بیماری ہے  جو معیارِ زندگی، تفریحی سرگرمیوں، ذاتی زندگی  اور پڑھائی میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار ہونے والا سردرد جو   ایک یا اس سے زائد دن ہوتا ہے، یہ  درد عموماً 30 فیصد بچوں کو ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مائیگرین  کے محرکات میں خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی، ٹینشن، اسٹریس سونے کی اوقات کار میں کمی یا تبدیلی،موسم، تیز روشنی یا شور شامل ہیں۔مردوں کے مقابلے میں خواتین اس تکلیف کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچے جنہیں کم عمری میں سردرد کی شکایت ہوتی ہیں ان میں بڑے ہونے کے بعد ذہنی  امراض کا خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

مائیگرین کے نفسیاتی و  سماجی  اسباب اور اثرات سے  متعلق انہوں نے کہا کہ   نوجوانوں میں سردرد کا ممکنہ تشدد، نظرانداز کیے جا نا یا بدسلوکی کو بتایا جاتا ہے تاہم بروکن فیملیز کے بچوں کی اس سردرد سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر  ہوتی ہے۔ زندگی کے ابتدائی 18 برسوں میں ہونے والے منفی تجربات اور ان سے ہونے والا اسٹریس بھی  منفی  اور مجموعی طور پر  نوجوانوں میں  دائمی درد اور ذہنی امراض   سے منسلک  ہے۔

انہوں نے مختلف نوعیت کے سرد رد کا شکار بچوں کی کیس اسٹڈیز پر بھی روشنی ڈالی ، جن میں سے ایک8 سال بچے کا سردرد ٹیومر کا نتیجہ تھا، جبکہ  11 سے 16 سال کے بچوںمیں ہونے والا سردرد ذہنی دباؤ اور خاص طور پر  پڑھائی سے متعلق اسٹریس اور گھریلو پریشانی کی وجہ سےتھا جو دردِ شقیقہ کی وجہ بنا۔

ڈاکٹر اسماعیل نے دردِ شقیقہ سے جڑے دیگر امراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں مائیگرین سے جڑے ان سنڈرومز کی شرح 5 فیصد  ہے، جیسا کہ جن بچوں کو ایبڈومنل مائیگرین ہوتا ہے  تو 70 فیصد امکان ہے کہ وہ بالغ العمری میں دردِ شقیقہ کا شکار ہوں گے۔

انہو ں نے کہا کہ  مائیگرین کی تشخیص میں فیملی ہسٹری بھی  اہم ہے، جن بچوں میں مائیگرین کی تشخیص ہوتی ہے ان میں سے کم از کم دو تہائی فیصد کے والدین میں سے کسی ایک کو بھی اسی عمر میں اس درد کی شکایت تھی۔اگر والدین میں سے کسی ایک کو مائیگرین ہے تو بچوں میں منتقلی کاامکان تقریباً 50فیصد ہے اور اگر دونوں کو یہ مسئلہ ہے  تو بچوں کے دردِ شقیقہ کا شکارہونے کا امکان 75 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے کم ازکم ایک تہائی مریضوں کو یہ شکایت بچپن یا نوعمری سے ہوتی ہے،  جن کی اکثریت کو سردرد کی شکایت زندگی بھر ہوتی رہتی ہے، جبکہ 50 فیصد کو مائیگرین ہوتا ہے اور 25 فیصد کو ٹینشن پر مبنی سردرد میں تبدیل ہوجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ دردِ شقیقہ کے لیے  درد کش ادویات دی جاتی ہیں اور بوقت ضرورت تھراپی تجویز کی جاتی ہے جو مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

مائیگرین پر قابو پانے کے لیے انہوں نے اسکرین ٹائم میں کمی بھی تجویز کی کہ 2 برس سے کم عمر بچوں کو موبائل فون بالکل بھی نہ دکھایا جائے، 2 سے 5 برس کے بچوں کو روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ نہ دکھایا جائے، فون ایک فٹ دورہونا چاہیے، کمپیوٹر سے کم از کم 2 فٹ کے فاصلے پر بیٹھیں اور ٹی وی سے 10 فٹ دور بیٹھا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اسمارٹ فونز یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے بیٹھنے کا انداز بھی اس درد کی وجہ بنتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ادویہ تجویز کرتا روبوٹ ڈاکٹر

4 اپریل, 2024

انرجی ڈرنکس اور بچوں میں نفسیاتی مسائل کے درمیان تعلق کا انکشاف

26 جنوری, 2024

وزن کم کرنے والی دوا ڈپریشن کا باعث بنتی ہے؟

5 ستمبر, 2024

جہلم: والدین شدید گرمی میں بچوں کی جلد کا خصوصی خیال رکھیں، ڈاکٹر نعیم غفار چوہدری

12 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں