Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں کیخلاف برطانیہ میں ٹرائل 7 اکتوبر سے شروع ہوگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں کیخلاف برطانیہ میں ٹرائل 7 اکتوبر سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 ستمبر, 2024
شیئر کریں
فوٹو: فائل
شیئر کریں

برطانوی ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے جہلم سے تعلق رکھنے والے والد، ان کی اہلیہ اور بھائی کے خلاف درج قتل کیس کا ٹرائل 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

جہلم اپڈیٹس کی رپورٹ کے مطابق قتل کے الزام کے علاوہ تینوں افراد کو بچے کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے جب کہ وہ اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

لندن کے اولڈ بیلی میں مقدمے کی سماعت سات ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ میں بچی کے قتل کے الزام میں جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل کے رہائشی والد، سوتیلی ماں اور چچا کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جن کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

سارہ شریف کے قتل میں ملوث ان کے والد، سوتیلی ماں اور چچا لاش برآمد ہونے سے قبل پاکستان پہنچ گئے تھے جن کو دبئی سے گرفتار کرنے کے بعد برطانیہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اس سماعت سے 2 روز قبل ہی تینوں ملزمان کو پاکستان میں ایک ماہ گزارنے کے بعد دبئی کی پرواز سے اترتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

سارہ شریف جنوبی برطانیہ کے قصبے ووکنگ میں 10 اگست کو گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں اور پوسٹ مارٹم ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہیں کئی زخم آئے تھے اور شدید زخم طویل عرصے سے موجود تھے۔

برطانیہ کی پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، ان کی اہلیہ 29 سالہ بنیش بتول اور ان کے 28 سالہ بھائی فیصل ملک اپنے بچوں کے ساتھ سارہ کی لاش برآمد ہونے سے قبل پاکستان فرار ہوگئے ہیں اور ان کے بچوں کی عمریں ایک سال سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا ماننا تھا کہ سارہ شریف کے انتقال کے ایک روز بعد تینوں افراد اپنے 5 بچوں کے ساتھ برطانیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے اور تینوں مشتبہ افراد سارہ کی لاش برآمد ہونے سے ایک روز قبل 9 اگست کو ملک چھوڑ کر گئے تھے۔

تاہم گرفتاری کے بعد تینوں ملزمان کو جنوبی انگلینڈ کے شہر گلڈ فورڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، تینوں ملزمان پر بچی کی موت کا سبب بننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران کسی بھی الزام کی کوئی درخواست داخل نہیں کی گئی، ڈپٹی چیف مجسٹریٹ تان اکرام نے ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ان کی اگلی پیشی منگل کو ہوگی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سارہ کی موت سے متعلق افسران کو صبح سویرے ایک ہنگامی کال پاکستان سے ایک شخص نے کی تھی جس نے خود کو سارہ کا والد ظاہر کیا تھا۔

تاہم انگلینڈ میں ان کا گھر خالی تھا جس کے بعد انٹرپول اور برطانیہ کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں حکام کے ساتھ مل کر ملزمان کی تلاش جاری رکھی۔

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کو پاکستان لایا گیا تھا وہ پیر کو عرفان شریف کے والد کے گھر سے ملے تھے۔

بچی کی ماں اولگا شریف نے کہا کہ جب وہ گزشتہ ماہ مردہ خانے میں بیٹی کی شناخت کے لیے پہنچی تو وہ اپنی بیٹی کی لاش کو بمشکل پہچان سکی۔

انہوں نے پولش ٹیلی ویژن کو بتایا کہ بچی کا ایک گال سوجا ہوا تھا اور اس کے چہرے کے دوسرے حصے پر زخم تھے۔

اولگا شریف اور عرفان شریف 2015 میں الگ ہو گئے تھے، اور سارہ اور اس کا بڑا بھائی اس وقت تک اپنی والدہ کے ساتھ رہتے تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اٹلس ہنڈا کی سی جی 125کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

22 اگست, 2024

فواد چوہدری کیخلاف دینہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کیس کے چالان میں تاخیر پر اینٹی کرپشن انسپکٹر طلب

9 اگست, 2024

ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم توصیف بیگ کا سول ڈیفنس آفس راولپنڈی کا دورہ

28 جون, 2024

پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ؟ڈی جی پاسپورٹس کا وضاحتی بیان آگیا

9 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں