Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای میں کام کرنیوالے اپنے بیوی بچوں کو کیسے بلا سکتے ہیں، اہم معلومات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای میں کام کرنیوالے اپنے بیوی بچوں کو کیسے بلا سکتے ہیں، اہم معلومات

والدین، بیوی، بچوں اور بیوی کے سابق شوہر کی اولاد کو بھی اسپانسر کیا جاسکتا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جو لوگ دبئی میں ملازمت کرتے ہیں وہ اگر اپنی فیملی کو بلانا چاہتے ہیں تو اُن کی تنخواہ ایک خاص حد تک ہونی ہی چاہیے۔ فیملی اسپانسرشپ کے لیے درخواست دیتے وقت اس بات کو یقینی بنانا لازم ہے کہ تمام مطلوب دستاویزات ہوں اور مکمل ہوں۔

یو اے ای اس وقت ملازمت اور رہائش دونوں اعتبار سے انتہائی پُرکشش ہے۔ ہر سال ہزاروں غیر ملکی یعنی تارکینِ وطن یو اے ای آتے ہیں۔ یہ لوگ یو اے ای کی کسی بھی ریاست میں آباد ہوکر قابلِ رشک زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔ قدم جمانے کے بعد وہ اپنی فیملی کو بھی بلانا چاہتے ہیں۔

بیوی، بچوں اور دیگر زیرِکفالت افراد کو یو اے ای بلانے کے خواہش مند افراد کو یو اے ای کے ریزیڈنٹ ویزے کے لیے درخواست دینا ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بنیادی ضرورت یہ ہے کہ درخواست دینے والا ملازمت کا حامل ہو۔

فیملی کو پہلی بار وزٹ ویزا پر یو اے ای لایا جاسکتا ہے۔ ریزیڈنسی ویزا کی پروسیسنگ کے دوران فیملی کو یو اے ای میں رہنے کا موقع ملتا ہے۔ فیملی کو اسپانسر کرنے کا عمل پیچیدہ نہیں تاہم اس کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہے۔

یو اے ای میں کام کرنے والا ہر وہ شخص اپنی فیملی کو بلوا سکتا ہے جو یا تو کم از کم چار ہزار درہم ماہانہ کماتا ہو یا پھر تین ہزار درہم ماہانہ تنخواہ کے ساتھ رہائش کا حامل ہو۔ 18 سال یا اِس سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے میڈیکل فٹنس کلیئرنس لازم ہے۔

کسی بھی انٹری پرمٹ پر یو اے ای میں فیملی کے داخل ہونے کے بعد کوئی بھی تارکِ وطن 60 دن کے اندر زیرِکفالت افراد کے رہائشی ویزا کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

اگر کوئی تارکِ وطن اپنے والدین کو بلوانا چاہتا ہے تو اُس کی تنخواہ کم از کم 10 ہزار درہم ماہانہ ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں پیشے کی کوئی قید نہیں یعنی کسی بھی شعبے سے وابستہ فرد زیرِکفالت افراد کو بلواسکتا ہے۔ ریزیڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت رہائش گاہ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے۔ جو شخص اہلِ خانہ یا زیرِکفالت افراد کو بلوانا چاہتا ہے اُس کے لیے لازم ہے کہ یا تو کہیں باضابطہ ملازم ہو یا پھر اپنا بزنس کرتا ہو۔

بیوی کے لیے ریزیڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے کسی سرٹیفائیڈ ٹرانسلیٹر سے تیار کروایا ہوا نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے۔ مسلم درخواست گزار دو بیویوں کے لیے بھی درخواست دے سکتا ہے۔

کسی بھی عمر کی صرف غیر شادی شدہ بیٹی یا بیٹیوں کی اسپانسرشپ کی درخواست دی جاسکتی ہے۔ 25 سال سے کم عمر کے بیٹے یا بیٹوں کو اسپانسر کیا جاسکتا ہے۔ تارکینِ وطن کے ہاں یو اے ای میں پیدا ہونے والے بچوں کے ریزیڈنٹ ویزا کے لیے پیدائش کے 120 دن کے اندر درخواست دینا ہوگی۔ بصورتِ دیگر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ بیوی کے پہلے شوہر کے بچوں کو بھی، تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں، اسپانسر کیا جاسکتا ہے۔

آن لائن یا کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ آفس سے ریزیڈنسی ویزا ایپلی کیشن فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ بیوی اور بچوں کے پاسپورٹس کی کاپیاں، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویریں، بیوی اور اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کے میڈیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، شوہر کا ملازمت کا معاہدہ، ماہانہ تنخواہ کی وضاحت کرنے والا آجر کا جاری کردہ سیلری سرٹیکفیٹ، تصدیق شدہ میرج سرٹیفکیٹ، بچوں کے تصدیق برتھ سرٹیفکیٹ، رجسٹرڈ ٹیننسی (کرایہ دار کا) کنٹریکٹ اور فیملی کے ہر رکن کے لیے ایمیریٹس آئی ڈی ایپلی کیشن فارم جمع کرانا لازم ہے۔

کوئی بھی تارکِ وطن اپنی فیملی کو اسپانسر کرنے کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) برائے دبئی کے لیے آن لائن یا دیگر ریاستوں کے لیے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔

ریزیڈنس پرمٹ کی فیس 200 درہم ہے۔ ایکسٹرا چارجز میں نالج فیس 10 درہم، انوویشن فیس 10 درہم، ملک کی حدود میں فیس 500 درہم اور ڈلیوری فیس 20 درہم ہے۔ اگر رہائش دو سال سے زیادہ کی ہو تو سالانہ 100 درہم فیس بڑھائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

4 جون, 2025

انڈونیشیا نے 20 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

21 جولائی, 2024

ناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلیے اہم خبر

31 دسمبر, 2024

پاکستان میں اب پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل جایا کرے گا؟

15 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں