جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا الطاف پارک، کرکٹ سٹیڈیم اور اکرم شہید پارک کا دورہ، تعمیراتی کاموں پر بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے الطاف پارک، کرکٹ اسٹیڈیم اور اکرم شہید پارک کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ کمپنی اور افسران نے انہیں منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ عوامی مقامات شہریوں کے لیے تفریح اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔


