جہلم: اراضی ریکارڈ کے لئے شہریوں کو تمام سہولیات بروقت فراہم کرنا ضروری ہے، شہریوں کی تمام شکایات کو دور کرکے اراضی ریکارڈ کی فراہمی اور درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جلالپور شریف میں محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام جاری ریونیو کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر کئی شہریوں کی شکایات کو ذاتی طور پر سنا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور تحصیلدار کو شہریوں کی شکایات فوری طور پر دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


