Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر، شہری سراپا احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر، شہری سراپا احتجاج

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
21 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں مضر صحت اور لاغر بیمار نیم مردہ جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت کھلے عام جاری ہے، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں قصاب مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں، جس میں لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گوشت میں پانی ملا کر وزن بڑھانے کا غیر قانونی عمل بھی جاری ہے۔ گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق بڑے گوشت کی قیمت 800 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن یہ 1,000 سے 1,200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت 1,600 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2,000 سے 2,200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وہ صرف ریڑھی بانوں کو جرمانے کرکے بری الذمہ ہو جاتے ہیں، جبکہ قصابوں کے خلاف کسی قسم کی مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور مضر صحت گوشت کی فروخت روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مضر صحت گوشت کی فروخت سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جن میں فوڈ پوائزننگ، پیٹ کی بیماریاں اور دیگر مہلک امراض شامل ہیں۔ اگر حکومت نے فوری طور پر کارروائی نہ کی تو یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آسمان پر شہاب ثاقب کے دلکش مناظر، فضاؤں میں ٹوٹے ہوئے تارے پھیل گئے

17 مارچ, 2025

جہلم: ہوائی فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

11 اکتوبر, 2024

سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کے زیر اہتمام پنڈدادنخان شہر میں شجر کاری کاآغاز

23 اگست, 2024

جہلم میں چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

17 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں