Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: معمول سے کم بارشیں؛ پنجاب میں سردی کا دورانیہ کم ہوگیا، شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

معمول سے کم بارشیں؛ پنجاب میں سردی کا دورانیہ کم ہوگیا، شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جنوری, 2025
شیئر کریں
فائل فوٹو
شیئر کریں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہونے سے سردی کی شدت کم ہو گئی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہوگیا۔

جہلم میں موسمیاتی تبدیلیاں سردی کے موسم جنوری ہی میں موسم بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ جہلم سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔ آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں اور اس دوران موسم بھی خشک رہے گا۔

جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ,23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار معمول سے 40 فیصد کم بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے لیے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی۔

تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت پر مشتمل یہ ایڈوائزری پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) کی جانب سے اسی طرح کے انتباہ کے بعد جاری کی گئی ہے۔

این ڈی ایم سی کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں بارشیں معمول سے 40 فیصد، جب کہ پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں۔

بارشوں کی اس شدید کمی کا اثر زیر کاشت اراضی خاص طور پر بارشوں پر انحصار کرنے والے خطوں میں ربیع کی فصلوں کے لیے دستیاب محدود پانی پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

عدم بارشوں کے سبب جنوری تا مارچ پنجاب کے بارشوں پر منحصر علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ سے ان کے متعلقہ اضلاع اور ڈویژنز میں پیشگی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ’کاشت کاروں کو پانی کی ممکنہ قلت کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کیا جائے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
few clouds
38° _ 38°
40%
1 km/h
منگل
37 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں نامعلوم کار سواروں نے شہری کو گولی مار دی

28 دسمبر, 2024

جہلم میں عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں رش بڑھ گیا

17 مارچ, 2026

موسم کے تبدیل ہوتے ہی شہری آشوب چشم، نزلہ زکام، کھانسی اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

15 ستمبر, 2024

دینہ میں روہتاس روڈ پر موٹرسائیکل کھائی میں جا گرا، باپ بیٹی جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

3 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں