Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجے گا، سلیکشن کا معیار کیا ہوگا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجے گا، سلیکشن کا معیار کیا ہوگا؟

اردو نیوز
اردو نیوز
6 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان سے تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان کے حکام پُرامید ہیں کہ ’بات چیت میں کامیابی کی صورت میں رواں برس کے وسط میں پاکستان سے نرسیں امریکہ بھیجنے کا آغاز ہو سکتا ہے اور پہلے مرحلے میں 500 کے قریب نرسنگ سٹاف امریکہ بھیجا جا سکتا ہے۔‘

پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانی کے سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’وفاقی حکومت نجی شعبے کی پاکستان سے نرسیں امریکہ بھیجنے کے معاملے پر معاونت کر رہی ہے جو پہلے سے اس پر کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے جلد امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔‘

دوسری جانب اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکمل خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کو نرسیں بھیجنے کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت کا آغاز ہوا ہے جس میں اُنہیں مزید مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

ماہرین کے خیال میں کورونا وائرس کے بعد امریکہ میں ابھی تک پیرامیڈکس عملے کی کمی پوری نہیں کی جا سکی۔ اس تناظر میں پاکستان سمیت مخلتف ممالک سے تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجے جانے کے مواقع موجود ہیں۔
اُن کے خیال میں پاکستان اس وقت دو سے چار ہزار نرسنگ سٹاف امریکہ بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجے جانے کی تفصیلات

کورونا وائرس کے وبا کے 2019 میں پھیلاؤ کے بعد امریکہ بالخصوص نیویارک اور اطراف کے ہسپتالوں کے طبی عملے میں کمی واقع ہوئی اور تب سے امریکہ کو پیرا میڈکس سٹاف کی ضرورت درپیش رہی ہے۔

اس کے بعد پاکستان نے بھی امریکا کی اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے گزشتہ برس امریکہ نرسیں بھیجنے کے لیے اپنی تیاری شروع کر دی تھی۔

تاہم اس معاملے میں اُس وقت پیش رفت ہوئی جب جنوری کے آخری ہفتے کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نیویارک قونصل جنرل اور سٹیٹ اسمبلی کے عہدیدران سے ایک آن لائن میٹنگ کی۔

وزارتِ سمندر پار پاکستانیز اپنے ذیلی اداروں کی مدد سے امریکہ میں تربیت یافتہ سٹاف بھیجنے کے لیے سرگرم عمل ہے (فائل فوٹو: ڈبلیو ایچ او)

اُردو نیوز نے اس پیش رفت پر وزارت سمندر پار پاکستانی اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان سے نرسوں کو امریکہ بھیجنے کے عمل کا آغاز کب سے ہو گا؟

انہوں نے اس پر بتایا کہ ’ایک بات تو واضح ہے کہ امریکہ کو تربیت یافتہ طبی عملے کی ضرورت ہے لیکن اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک مشکل اور تھوڑا طویل سفر طے کرنا پڑے گا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس وقت وزارتِ سمندر پار پاکستانیز اپنے ذیلی اداروں کی مدد سے امریکہ میں تربیت یافتہ سٹاف بھیجنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور نجی شعبے کی مکمل معاونت کی جا رہی ہے۔ نجی شعبہ ہی نرسنگ سٹاف کا انتخاب کرے گا جب کہ حکومت اُنہیں امریکہ بھیجنے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔‘

اُردو نیوز نے امیگریشن ماہرین سے گفتگو کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان سے نرسیں امریکہ بھیجے جانے کے کتنے امکانات موجود ہیں؟

نرسنگ سٹاف کی اہلیت

پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے شہریوں کو کنسلٹنسی کی سہولیات فراہم کرنے والے ماہر میجر (ر) چوہدری ساجد مجید کا کہنا ہے کہ ’پاکستان ہو یا کوئی دوسرا ملک، اگر نوجوانوں نے نرسنگ کے شعبے میں پروفیشنل ڈگری حاصل کر رکھی ہے تو اُن کے لیے یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ جانے کے وسیع مواقع موجود ہوتے ہیں۔‘

سیلیکشن کا معیار

اُنہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ ’امریکی میں نرسیں بھیجنے کا ایک سخت معیار مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان سے اہلیت کا معیار نرسنگ کی پروفیشنل ڈگری اور کم از کم پانچ سال کا تجربہ رکھا گیا ہے۔ اس اہلیت کے بعد ایسے عملے کا امریکہ کے لیے انتخاب ہو گا۔‘

امریکہ میں ٹیسٹ اور انٹرن شپ

ساجد مجید کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے تربیت یافتہ طبی عملے کو معیار پر پورا اترنے کے باوجود امریکہ پہنچتے ہی ہسپتال میں کوئی بڑی ذمہ داری نہیں دی جائے گی بلکہ وہاں ابتدا میں ایسے عملے کے لیے ایک مرتبہ پھر انٹرن شپ کا دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں ہی وہ ہسپتالوں میں باضابطہ ملازمت کے اہل قرار پاتے ہیں۔‘

پاکستان سے کتنی نرسیں امریکہ بھیجی جا سکتی ہیں؟

ساجد مجید نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ ’حکومت نجی شعبے کو نرسیں امریکی بھیجنے کا اختیار دے کیوں کہ اگر حکومت اپنی پسند ناپسند کی بنیاد پر ہی اس کام کو آگے بڑھاتی ہے تو پھر اُنہیں کامیابی کے زیادہ امکانات نظر نہیں آ رہے۔‘

ساجد مجید کے مطابق اس وقت پاکستان سے کم از کم دو سے چار ہزار نرسنگ سٹاف باآسانی امریکہ بھیجا جا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: 1996ء کے میٹرک کلاس فیلوز کی 29 سال بعد شاندار ملاقات، اساتذہ کو خراجِ تحسین

13 مئی, 2025

خواتین کی بہترین قانونی راہنمائی اور ہر ممکن امداد یقینی بنائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

27 مارچ, 2024

ضلع جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل

26 اگست, 2025

عید سے پہلے 9 چھٹیاں، طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں

20 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں