Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودیہ میں رمضان المبارک میں مساجد میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودیہ میں رمضان المبارک میں مساجد میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

ریاض: سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد سے لائیو جانے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے ماہ رمضان سے قبل نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں نماز تراویح سمیت دیگر نمازوں کے دوران امام اور نمازیوں کی ویدیو بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، وزارت نے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نماز کی لائیو نشریات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت نے ان رہنما خطوط پر عمل کرنے والے ائمہ اور مبلغین کی اہمیت پر زور دیا اور نمازیوں کو مساجد کے اندر مذہبی آداب کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، ان اقدامات کا مقصد مساجد کے تقدس اور عبادت کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نماز میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے، یہ ہدایات عبادت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے، عبادت گزاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے، روحانی طور پر پرسکون اور احترام کے ماحول میں مذہبی رسومات کی انجام دہی کی ضمانت دینے کے لیے وزارت کے عزم کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلامی امور کی وزارت عام طور پر مساجد میں مذہبی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور نمازیوں کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر سال رمضان سے پہلے ایسی رہنمائی جاری کرتی ہے۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات اور پروگرام فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ وزارت ماہ صیام کے آپریشنل منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ کرے گی، جس سے عمرہ زائرین اور رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس مساجد کے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
19%
3 m/s
بدھ
26 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
26 °C
اتوار
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں الیکٹرک بس اسٹاپس کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، شہریوں کا اظہار تشویش
18 نومبر, 2026
جہلم کے وقاص قریشی نے انٹر ریجن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے
18 نومبر, 2026
دیہی عوام کے تجربات اور مسائل کو حکومتی پالیسی سازی کا حصہ بنانا ضروری ہے، بلال اظہر کیانی
18 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس، طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
18 نومبر, 2026
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر
18 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب؛ غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار

16 جون, 2024

پاس ورڈ نہ بتانے پر دوستوں نے لڑکے کو مار کر لاش جلا دی

19 جنوری, 2024

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز

19 مئی, 2024

دبئی میں نئی ایئرلائن شروع کرنے کا اعلان‘ مفت سفر کی پیشکش

11 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں