Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: صبا رانی مر گئی۔ اب کیا کوئی جاگے گا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

صبا رانی مر گئی۔ اب کیا کوئی جاگے گا؟

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
21 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

22 سال کی تھی نئی نویلی دلہن صبا رانی۔ ابھی ایک سال ہی تو ہوا تھا شادی کو اور اب دو ننھی بچیوں کی ماں بن کر قبر کی مٹی میں دفن ہو چکی ہے۔ نہ وہ اپنی بچیوں کو دیکھ سکی، نہ وہ اس دنیا کے ظلم کو سمجھ پائی، کیونکہ اس سے پہلے ہی یہ دنیا اُس پر ظلم کر چکی تھی۔

تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پوران کی رہائشی صبا رانی جب جڑواں بچیوں کو جنم دینے کے بعد کمزوری کا شکار ہوئی تو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں خون کی فوری ضرورت پیش آئی، لیکن لیبارٹری بند تھی!۔ ہاں، ایک سرکاری اسپتال میں، جہاں مریض آکسیجن اور خون کی تلاش میں آتے ہیں، وہاں لیبارٹری بند تھی!

جب حالت بگڑی تو ڈاکٹر نے خون دینے یا علاج کرنے کی بجائے صبا کو جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا، وہی جہلم جہاں انسان کا ضلع دیکھ کر علاج ہوتا ہے۔ جہاں ایک ماں کو صرف اس لیے دروازے سے واپس موڑ دیا گیا کیونکہ اُس کا شناختی کارڈ جہلم کا نہیں تھا۔ صبا کی سانسیں اکھڑتی رہیں۔ شوہر کی آنکھیں علاج کے منتظر رہیں۔ ایمبولینس کے سائرن شور کرتے رہے۔ لیکن دروازے بند رہے، ڈاکٹر خاموش رہے، اور آخرکار صبا رانی مر گئی۔

اور اب؟ وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ!، وزیر صحت پنجاب !، ڈی سی گجرات!، کیا اب بھی آپ کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی؟۔ آپ کی “ریفارمز”، “ہیلتھ پالیسیز” اور “فوٹو سیشن” صرف کاغذوں پر تو ہیں… زمین پر تو صبا رانی مر رہی ہے۔ بچیاں یتیم ہو رہی ہیں۔ مائیں قبروں میں جا رہی ہیں اور آپ صرف فیتے کاٹ رہے ہیں!۔ کیا اس ملک میں غریب ماں کو جڑواں بیٹیوں کے بدلے موت ملتی ہے؟

اگر صبا کسی وزیر کی بیٹی ہوتی، کسی ڈی سی کی بھانجی یا کسی ایم این اے کی بیوی تو کیا لیبارٹری بند ہوتی؟ کیا خون نہ ملتا؟۔ کیا اُس کا ضلع پوچھ کر اُسے دھتکارا جاتا؟ نہیں صاحب!، یہ سب کچھ صبا کے ساتھ ہوا کیونکہ وہ غریب تھی اور اس ملک میں غریب کے حصے میں بس دھتکار، لاپرواہی، اور قبر آتی ہے۔

خون ابھی تازہ ہے۔ ضمیر اگر زندہ ہے تو جاگ جائیے!۔ یہ صرف صبا رانی کی موت نہیں، یہ نظام کی، انسانیت کی، اور ریاستی بے حسی کی موت ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل کوئی اور ماں مرے گی، کوئی اور بچی یتیم ہو گی اور ہمارے کاندھوں پر ایک اور جنازہ ہو گا جسے ہم اپنی خاموشی کے کفن میں دفن کر دیں گے۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خراج تحسین /داد تحسین (آخری قسط)

11 دسمبر, 2023

ڈاکٹر اسد ۔۔ عاجزی اور خدمت کا نام

3 جنوری, 2026

رجب المرجب

2 مارچ, 2025

مرتے کو مارنا اسے کہتے ہیں

31 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں