Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: موٹر سائیکل سواروں کے لیے موٹر وے پولیس کی خصوصی آگاہی و نفاذی مہم جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: موٹر سائیکل سواروں کے لیے موٹر وے پولیس کی خصوصی آگاہی و نفاذی مہم جاری

عرفان محبوب
عرفان محبوب
15 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: جہلم میں موٹر سائیکل سواروں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی خصوصی آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ یہ مہم آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان احمد چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیکٹر این فائیو نارتھ-ٹو جہلم میں چلائی جا رہی ہے۔

اس آگاہی اور نفاذی مہم کی نگرانی سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم زاہد نذیر کر رہے ہیں۔ مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین کی پابندی، حفاظتی اقدامات کی اہمیت اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

مہم کے دوران موٹر وے پولیس کی ٹیمیں ٹول پلازہ مندرہ، سوہاوہ اور جہلم پر تعینات ہیں، جہاں موٹر سائیکل سواروں کو براہِ راست بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوں پر آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر آنے جانے والا شہری اور موٹر سائیکل سوار حفاظتی ہدایات اور ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کر سکے۔

اس خصوصی مہم کے تحت اسکولوں، کالجز اور دیگر عوامی مقامات پر سیمینارز، بریفنگ سیشنز اور آگاہی واکس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اوور اسپیڈنگ سے گریز، ون وے قوانین کی پابندی، سائیڈ ویو مررز کے استعمال، موٹر سائیکل کی فٹنس، ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی، مسافروں کی حفاظت اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

یہ مہم بیٹ 5 مندرہ، بیٹ 6 سوہاوہ اور بیٹ 7 سرائے عالمگیر میں بھی جاری ہے، جہاں موٹر وے پولیس کی ٹیمیں قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی زاہد نذیر نے عوام، والدین اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں میں محفوظ، ذمہ دار اور قانون کے مطابق ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے یہ آگاہی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں دو نوجوان بھائی دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق

7 جولائی, 2024

کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

20 مارچ, 2025

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر، حکومت نے پنشن میں کتنی کمی کی؟

19 جنوری, 2025

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 316 افراد کی چیکنگ

17 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں