Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے مراکز کا معائنہ، غیر حاضر اہلکار معطل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے مراکز کا معائنہ، غیر حاضر اہلکار معطل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ جہلم سارہ امجد نے وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد اور عوام تک فیول ریلیف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے انفورسمنٹ افسران کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے تحت قائم مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں رجسٹریشن کے عمل، ٹوکن کی تصدیق، عوامی رہنمائی اور رعایتی پٹرول کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے پروگرام کے تحت جاری سہولیات اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

معائنے کے دوران سارہ امجد نے پروگرام کے مراکز پر تعینات اہلکاروں کی حاضری اور انہیں تفویض کردہ ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی چیک کی۔ ڈیوٹی کے اوقات میں بعض اہلکاروں کے موقع پر موجود نہ ہونے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ غیر حاضر اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے واضح کیا کہ وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام براہِ راست عوامی ریلیف سے متعلق ہے، اس لیے اس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی غیر حاضری، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیول سبسڈی پروگرام کے مراکز پر عملے کی مکمل حاضری، مؤثر فیلڈ نگرانی اور شہریوں کی بروقت رہنمائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے رجسٹریشن سے لے کر ٹوکن کی تصدیق اور رعایتی پٹرول کی فراہمی تک پورے عمل کو شفاف، منظم اور بلاتعطل رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومتی ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
39%
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ میں خاتون موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق
2 اکتوبر, 2026
دینہ میں ڈی مارٹ کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق، ملزم موٹر سائیکل پر فرار
2 اکتوبر, 2026
ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ
2 اکتوبر, 2026
پنجاب میں مون سون سیزن ختم، ضلع جہلم میں کتنی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی؟ اعداد وشمار جاری
2 اکتوبر, 2026
جہلم: سپورٹس ہال کی بحالی سے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
2 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

فواد چوہدری کے کاغذات دوبارہ مسترد، نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، اہلیہ بھی نااہل قرار

6 جنوری, 2024

این اے 60: پچاس ہزارووٹوں کی لیڈکو رات گئے شکست میں تبدیل کر دیا گیا، آزاد امیدوار حسن عدیل

9 فروری, 2024

دینہ: مین بازار میں نالوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی

12 جولائی, 2025

مرکز دارالعرفان منارہ میں اجتماعی سنت اعتکاف، امیر عبدالقدیر اعوان کی ہزاروں معتکفین کے ساتھ افطاری

18 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں