Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
8 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ پنڈدادنخان: شادی کے اسرار کرنے پر کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے چکوال سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مرکزی ملزم حماد کو ضلع چکوال سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 18 ستمبر کو ملزم حماد خاتون اور ان کے دونوں بچوں کو سیر کروانے کے بہانے کھیوڑہ لے کر گیا، جہاں کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں مبینہ طور پر ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ خاتون پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عظمت شاہین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتولہ اور مبینہ ملزم دونوں کا تعلق ضلع چکوال سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دونوں بچوں کے سامنے پیش آیا، جس کے بعد ملزمان گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم حماد شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا جبکہ خاتون کی جانب سے شادی پر اصرار کرنے پر مبینہ طور پر یہ انتہائی اقدام کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے مبینہ ملزم کا سراغ لگایا اور اسے ضلع چکوال سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے تحویل میں لے کر ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم حماد نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اقبال جرم کیا ہے، تاہم واقعے کے دیگر پہلوؤں، ساتھی ملزم اور واردات کے محرکات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
41%
2 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
31 °C
پیر
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
8 اکتوبر, 2026
کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن، حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

30 نومبر, 2024

دینہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

9 فروری, 2026

پنڈدادنخان: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ڈی ایس پی آفس میں سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد

2 ستمبر, 2025

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج اور درستی کی آخری تاریخ مقرر کر دی

23 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں