Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
9 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 6 سوہاوہ کی جانب سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ترکی ٹول پلازہ پر ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد جرمانوں کے بجائے آگاہی اور عملی اقدامات کے ذریعے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ سفر کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

یہ مہم سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم ایس پی زاہد نذیر وریاہ (PSP) اور ڈی ایس پی بیٹ 6 سوہاوہ عبداللطیف کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور ایس ڈی پی او سوہاوہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

مہم کے دوران ترکی ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی آگاہی اسٹال قائم کیا گیا اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے روایتی چالان کے بجائے ایک منفرد اقدام کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو جرمانہ کرنے کے بجائے مفت حفاظتی ہیلمٹ فراہم کیے اور انہیں ہیلمٹ کے لازمی استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں میں سائیڈ ویو مررز بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ سڑک پر سفر کے دوران پیچھے سے آنے والی گاڑیوں اور دیگر ٹریفک کو دیکھنے میں آسانی ہو اور حادثات کے خطرات کم کرنے میں مدد مل سکے۔

روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیور اور پیچھے بیٹھنے والے مسافر، دونوں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ شہریوں کو سائیڈ ویو مررز کے درست استعمال، لین ڈسپلن برقرار رکھنے، مقررہ رفتار کی پابندی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو ون ویلنگ، ریسنگ، اوور اسپیڈنگ اور غیر محتاط ڈرائیونگ سے اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔ معمولی سی لاپروائی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے دورانِ سفر حفاظتی اقدامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مہم کے دوران شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی، تاکہ شہری ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکیں اور سڑک پر پیش آنے والی صورتِ حال کے بارے میں اطلاع دے سکیں۔

حکام کے مطابق ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ مہم کا بنیادی مقصد محض جرمانے عائد کرنے کے بجائے شہریوں کو عملی طور پر محفوظ سفر کی ترغیب دینا، ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

شہریوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفت حفاظتی ہیلمٹ کی فراہمی اور آگاہی پر مبنی اقدامات موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا شعور اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026
جہلم: خواتین قیدیوں کی عزت نفس کا تحفظ اور اصلاح و بحالی کے لیے فلاحی اقدامات ناگزیر ہیں، ماہم مشتاق
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

10 جولائی, 2026

جہلم میں غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

19 نومبر, 2025

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، فواد چوہدری

28 اگست, 2024

جہلم: ریسکیو 1122 کی ہدایت پر ہائی رائز بلڈنگز کی جامع انسپکشن کا آغاز، 15 روزہ نوٹس جاری

29 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں