Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا تسلی بخش کام شروع نہ ہوا تو مکمل طور پر پوری تحصیل کو بند کر دیں گے، علامہ بشیر احمد کرم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا تسلی بخش کام شروع نہ ہوا تو مکمل طور پر پوری تحصیل کو بند کر دیں گے، علامہ بشیر احمد کرم

چوہدری محمد سلیم باگڑی
چوہدری محمد سلیم باگڑی
23 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: علامہ بشیر احمد کرم نے کہا کہ پانچ جنوری تک للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا کام تسلی بخش طریقے سے شروع نہ ہونے کی صورت میں مکمل طور پر پوری تحصیل کو جام کر دیا جائے گا۔

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے ورکنگ کمیٹی کی پریس کانفرنس دارلعلوم محمدیہ رضویہ میں ہوئی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ بشیر احمد کرم نے تازہ ترین حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبران کی موجودگی میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

علامہ بشیر احمد کرم ورکنگ کمیٹی کی جانب سے محمدیہ رضویہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تمام ورکنگ کمیٹی کے ممبران یہاں پر تشریف فرما ہیں، سب کی طرف سے پہلے ہم تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو ہماری درخواست پر یہاں تشریف لائے۔ ہم اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ جس نے پیر محمد انور قریشی کی صورت میں ایک صاحب درد اور صاحب بصیرت شخصیت کی سرپرستی ہم سب کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبرکو قبلہ پیر محمد انور قریشی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے سے للِہ جہلم روڈ کے حوالے سے جس مشن کا اعلان کیا تھا ورکنگ کمیٹی نے رات دن محنت کر کے تحصیل بھر میں اسے ایک مضبوط تحریک بنایا جس کا عمومی حلقے گمان بھی نہیں کر سکتے تھے۔ صرف دو ہفتوں کی لگاتار محنت سے للِہ تا جہلم روڈ کی تحریک ہر گھر، ہر گلی، ہر محلہ، ہر گاؤں اور ہر شہر میں موضوع بحث بنی جس کا نظارہ 15 دسمبر 2023 جمعۃ المبارک کے دن تحصیل پنڈ دادنخان کی سطح پر ایک منظم شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال اور ایک پرامن احتجاج کی صورت میں سامنے آیا۔

علامہ بشیر احمد کرم نے کہا کہ للِہ جہلم روڈ کی تعمیر جو کہ خواب نظر آرہا تھا پیر محمد انور قریشی کی سرپرستی اور ورکنگ کمیٹی کی مسلسل محنت کے باعث اب ایک حقیقت بنتی نظر آرہی ہے، یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت، سیاسی رہنماکی طرف سے نہ ہوئی اور نہ ہی یہ کسی سیاسی جماعت اور سیاسی رہنما کی طرف سے ایسی منظم تحریک ممکن تھی۔ اب جبکہ ورکنگ کمیٹی اپنی کوششوں سے 50 کروڑ کے فنڈ جاری کروا چکی یقیناً یہ اللہ کے فضل اور ورکنگ کمیٹی کی محنت سے ممکن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ روڈ کے حوالہ سے بہت کم رقم ہے لیکن اس سے اب کام شروع کیا جا سکتا ہے جو اگلے کئی مہینوں میں جاری رہ سکتا ہے، اس معاملے میں جن جن دوستوں اور مہربانوں نے اس مرحلے تک پہنچنے میں ورکنگ کمیٹی کا ساتھ دیا ہم سب کے شکر گزار ہیں۔ چاہے وہ سماجی رہنما ہوں، وہ تاجران ہوں، وہ سیاسی رہنما ہوں جس جس نے جس مرحلے پر ورکنگ کمیٹی کا اس جدوجہد میں ساتھ دیا ہم سب کے شکر گزار ہیں۔

علامہ بشیر احمد کرم نے مزید کہا کہ اب اگلا مرحلہ مزید فنڈ کا اجرا اور اس فنڈ سے کام کا آغاز کروانا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر سے یہ فنڈ پڑا رہے یا پھر اور علاقوں کے کام آئے۔ اس لیے ورکنگ کمیٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور مشینری لا کر کام کا آغاز کیا جائے اس کے لیے پانچ جنوری 2024 تک کا ٹائم دیا جا رہا ہے، اگر کام جاری نہیں ہوتا تو پوری تحصیل کا ایک بار پھر پہیہ جام اور پہلے سے سخت ترین ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کا اہلکار زخمی

28 مارچ, 2025

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی جہلم میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

24 مئی, 2026

جہلم میں 52 سالہ شخص دریائے جہلم پار کرتے ہوئے ڈوب گیا

11 جون, 2024

دینہ: آر ایچ سی میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد

30 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں