Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: راچڈیل ضمنی الیکشن: کشمیری و فلسطینی عوام کیلئے آواز اٹھانے والے جارج گیلووے کامیاب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

راچڈیل ضمنی الیکشن: کشمیری و فلسطینی عوام کیلئے آواز اٹھانے والے جارج گیلووے کامیاب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر،اولڈھم: برطانیہ کے معروف سیاستدان جاوج گیلووے کو فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے آوازاٹھانے کا پھل مل گیا،راچڈیل کی نشست پرضمنی انتخاب میں12ہزار335ووٹ کے کامیاب ہوگئے ،آزادامیدوار مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹوامیدوارتیسرے نمبر پر رہے۔ گیلووے نے کامیابی کے بعدوزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر پر تنقیدکی اورسامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کااعادہ کیا۔دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہاہے کہ آج ہمارے لئے سیاہ دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹونی لائیڈ کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی راچڈیل کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کیمونٹیز نے انہیں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی دلا دی، جارج گیلووے ایک بھر پور انتخابی مہم کے نتیجے میں شاندار جیت کے ساتھ پارلیمنٹ واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے اپنی مہم کے دوران غزہ جنگ کو موضوع بنایا اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔

جارج گیلووے نے اپنی وکٹری سپیچ( فتح کی تقریر) میں برطانوی سیاستدانوں کیئر سٹارمر اوروزیراعظم رشی سوناک کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کیئر اسٹارمر یہ غزہ کیلئے ہے، آپ اپنے کردار کی بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کرینگے جو آپ نے غزہ کی پٹی میں جاری تباہی کو فعال کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے ادا کیا ہے۔

جارج گیلووے نے ضمنی انتخابات میں 12ہزار 335ووٹ لیکر مثالی کامیابی سمیٹی ۔انہیں تقریباً 6ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی جو آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے، دوسرے نمبر پر رہے۔ کنزرویٹو امیدوار پال ایلیسن تیسرے نمبر پر رہے۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں اس طرح دلچسپی نہیں دکھائی جو انہیں دکھانا چاہیے تھی۔ لیبر کے امیدوار اظہر علی، جنہیں اسرائیل کے بارے میں اشتعال انگیز تبصروں کے بعد پارٹی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑے، صرف 7.7فیصد کی شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

حالیہ انتخابات میں کنزرویٹو امیدوار پال ایلیسن 3,731 ووٹوں کے ساتھ تیسرے، لیبر پارٹی کے معطل امیدوار اظہر علی 2,402 ووٹوں کے ساتھ چوتھے اور لبرل ڈیموکریٹس کے آئن ڈونلڈسن 2,164 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ سابق ایم پی سائمن ڈانزوک 1,968 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر آئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جارج گیلووے 2003 تک لیبر کے ایم پی رہے، 2015 تک تین حلقوں سے کیمونٹی کی نمائندگی کی،گیلووے نے مشرق وسطیٰ سے متعلقہ اہم وجوہات کیلئے تحریک چلائی،جارج گیلووے نے فلسطینیوں کے حق کیلئے آوازاٹھائی اورمسلم کمیونٹی کے دلوں میں گھر کر گئے۔

وہ قبل ازیں مختلف ادوار میں بطور ممبر پارلیمنٹ انسانی حقوق کیلئے اپنے متحرک کردار کی وجہ سے ہمیشہ مقبولیت میں رہے ہیں، مختلف طبقات کی طرف سے جارج گیلووے کی کامیابی کوخوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔ نو منتخب ارکان پارلیمنٹ جارج گیلووے نے کہا ہے کہ کہ وہ سامراجی جنگوں کے خاتمے اور نیٹو سے دستبرداری کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، وہ کیراسٹارمر اور لیبر پارٹی کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں ۔

برطانوی یہودیوں کے بورڈ آف ڈیپٹیز نے مسٹر گیلووے کی فتح کو برطانیہ کی یہودی برادری کیلئے ایک سیاہ دن قرار دیا ۔ایم پی جارج گیلووے نے غزہ میں جنگ کے زیر اثر راچڈیل ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ بری شکست کے بعد کیئر اسٹارمر اپنے بدترین خواب سے جاگ چکے ہیں۔

برطانیہ کے نئے ورکرز پارٹی کے ایم پی نے کہا کہ ان کے پاس 59 پارلیمانی امیدوار عام انتخابات میں کھڑے ہونے کے لئے تیار ہیں۔ادھر لیبر نے نتیجہ کے بعد راچڈیل میں ووٹروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اسے مناسب امیدوار کھڑا نہ کرنے پر گہرا افسوس ہے۔ لیبر پارٹی نے مسٹر گیلووے کو برادریوں اور عوامی زندگی میں نقصان پہنچانے والی قوت قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سلسلے میں واشنگٹن میں تقریب، فتح کا کیک بھی کاٹا گیا

31 مئی, 2025

پناہ کی درخواستیں مسترد، یونان نے 200 پاکستانیوں کو نکال دیا

26 فروری, 2024

ایکسپو کے انعقاد پر ایجوکیشن کمیٹی کو خراج تحسین, آ ج کے فیصلے آنے والے کل کے لیڈروں کو تشکیل دیں گے، قونصل جنرل حسین محمد

6 نومبر, 2024

نبی مہرباںﷺ کی غلامی میں آنے سے مسائل حل ہوں گے، علمائے کرام

17 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں